29 جون 2013 - 19:30
قطر کے نئے سربراہ کی اسرائيلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے نئے سربراہ نے کئي مرتبہ اسرائيلی حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔

ابنا: یدیعوت آحارونوت نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ قطر میں اقتدار کی منتقلی سے پہلے قطر کے نئے امیرنے اسرائيلی حکام سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کی تھیں۔ اس ا خبار نے قطر کے ایک سینئر مشیر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائيل کو بھی امریکہ کی طرح سے قطر میں اقتدار کی منتقلی کا علم تھا۔ اس اخبار کے مطابق صیہونی حکام نے قطر کے نئے امیر کے نظریات اور پالیسیوں سے آگہی کے لئے ان سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ قطر کے سابق امیر نے امریکہ اور صہیونی ریاست کو یقین دلایا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد قطر کی پالیسیوں میں کوئي تبدیلی نہیں آئے گي۔ قابل ذکرہے قطر ان عرب ملکوں میں سے ہے جو صہیونی ریاست کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات رکھتے ہیں۔ صہیونی ریاست سے مسلمانون کی نفرت کے باوجود بعض عرب ملکوں نے صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔ بتایا جاتا ہےکہ سعودی عرب بھی صہیونی ریاست سے خفیہ تعلقات رکھتا ہے۔......./169